اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان ایرانی تیل کی ایک بڑی منڈی شمار ہوتا ہے کہ جس نے پابندیوں کے عرصے کے دوران ایران کا تقریبا بیس فیصد برآمدی خام تیل خریدا تھا۔ ایران آئندہ برسوں کے دوران ہندوستان کو تیل کی برآمدات میں اضافہ یا آئل ریفائنری تعمیر کر کے اس اہم منڈی میں اپنا حصہ بڑھانا چاہتا ہے۔
ہندوستان کی اقتصادی ترقی کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ملک مستقبل قریب میں دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا خریدار بن جائے گا۔
.......
/169