28 فروری 2016 - 17:39
داعشیوں کی موت؛ عراق میں داعش کے سبھی سرغنوں کی شناخت ہو گئی

عراق میں عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ داعش کے اصل سرغنہ ابوبکر البغدادی کو چھوڑ کر اس گروہ کے سبھی اہم سرغنے، کہ جن کی تعداد بارہ بتائی جاتی ہے، عراق میں ہی موجود ہیں اور ان سب کی شناخت کر لی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ داعش کے اصل سرغنہ ابوبکر البغدادی کو چھوڑ کر اس گروہ کے سبھی اہم سرغنے، کہ جن کی تعداد بارہ بتائی جاتی ہے، عراق میں ہی موجود ہیں اور ان سب کی شناخت کر لی گئی ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے کمانڈر ابو عباس نے کہا ہے کہ یہ سارے سرغنے عراق کے معدوم ڈکٹیٹر صدام کے صدارتی گارڈ کے کمانڈر رہ چکے ہیں اور اس وقت یہ سبھی موصل میں موجود ہیں۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے مذکورہ کمانڈر کا کہنا ہے کہ داعش کے قبضے سے موصل شہر کو آزاد کرالئے جانے کے بعد عراق میں اس گروہ کا شیرازہ تقریبا بکھر جائے گا۔ واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے جون دو ہزار چودہ سے موصل پر قبضہ کر رکھا ہے اور یہ شہر عراق میں داعش کا اصلی گڑھ مانا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169