28 فروری 2016 - 07:46
سوئٹزر لینڈ تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے: سوئٹزر لینڈ کے صدر

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے معقول منصوبہ بندی نہ کی گئی تو وہ وائرس کی مانند پوری دنیا کو بدامنی سے آلودہ کر دیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ علی اکبر ہاشمی رفسنجانی نے ہفتے کے روز تہران میں سوئٹزر لینڈ کے صدر یوہان اشنائیڈر امان سے ملاقات میں استعمار، استبداد اور دہشت گردی کو ایک منحوس مثلث کے تین کونے قرار دیا اور کہا کہ دہشت گردوں نے ایشیا اور افریقہ کے علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور انھوں نے وسیع پیمانے پر قتل عام کیا ہے۔

آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کہا کہ استبداد اور استعمار سے علاقے کی قوموں کی نفرت و ناراضی کی وجہ سے دہشت گرد گروہوں نے نوجوانوں کو اپنی طرف کھینچا اور عراق اور شام حتی لیبیا میں اپنے زیرقبضہ علاقوں کے تیل کی آمدنی سے بےپناہ ہتھیار حاصل کیے کہ جن کو ختم کرنا آسان کام نہیں ہے۔

یوہان اشنائیڈر امان نے بھی ایران کے ثقافتی اور تہذیبی ماضی نیز حالیہ برسوں اور ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سوئٹزر لینڈ تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169