28 فروری 2016 - 07:22
ڈاکٹر حسن روحانی کی جانب سے ملت ایران کی قدردانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایک پیغام میں انتخابات میں ملت کی بھرپور شرکت کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائیوں نے ایران کی عظیم قوم کے عظیم کارنامے سے حقیقت کا روپ دھارا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ رات ایک پیغام میں یقین دلایا کہ حکومت ہر اس امیدوار کے ساتھ کہ جو انتخابات میں کامیاب ہوگا، وعدہ کرتی ہے کہ ایک دوسرے کے تعاون سے ایران اور ایرانیوں کے لیے ایک پرامید اور باعزت مستقبل تعمیر کرے گی۔ صدر مملکت کے اس پیغام میں آیا ہے کہ یہ انتخابات ایک موقع تھے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قدرت و طاقت ایک بار پھر ابھر کر منظرعام پر آئے اور اس وفادار ملت کی باعظمت تصویر ایک بار پھر درخشاں آفتاب کی مانند دنیا والوں کے سامنے آئے۔ صدر مملکت نے اس پیغام میں ان انتخابات میں شرکت کرنے والے اور ان کے انتظامات میں شریک تمام افراد کی تعریف کی کہ جنھوں نے انتخابات کا عظیم کارنامہ انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169