اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی وزیر اعظم نے بغداد میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے، جو معاشرے میں آشتی کے زیرعنوان منعقد ہوا تھا، کہا کہ دہشت گردی نے عراقی شہروں کے ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے لیکن عراقی عوام کو چاہئے کہ وہ اختلافات سے پرہیز اور اپنے درمیان اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دے کر مکمل طور پر پرامن زندگی بسر کریں۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عراق، ہر حال میں داعش پر فتح حاصل کرے گا، کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کے عراق میں داخل ہونے سے دسیوں لاکھ عراقی باشندے بےگھر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بے گھر ہو جانے والے شہریوں کو ان گھروں میں دوبارہ واپس لانے کے لئے پوری کوشش کرے گی۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ سب کو چاہئے کہ ملک کے سبھی مذاہب اور مسالک کے لوگوں کے درمیان پرامن زندگی کا ماحول سازگار بنائیں، کیونکہ آپسی بھائی چارہ اور پرامن زندگی ہی قومی آشتی میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے سرکاری اور سیکورٹی اداروں کو بھی سفارش کی کہ وہ سیاسی اختلافات میں نہ پڑیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲