26 فروری 2016 - 12:47
شام میں دھشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے: روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ، دہشت گردوں کے قبضے سے شامی علاقوں کی آزادی کے لیے روس کے فضائی حملے جاری رہیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماسکو میں ایک بین الاقوامی فورم سے خطاب کرتے ہوئے سرگئی لاؤروف نے کہاکہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں پائی جانے والی کشیدگی عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال عرب ملکوں میں بعض بیرونی طاقتوں کی مداخلت اور حکومتوں کو تبدیل کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں پیدا ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا دہشت گردوں کی نابودی کے بغیر خطے میں امن و امان کے قیام اور اس کے استحکام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے صدر ولادی میر پوتن نے اقوام متحدہ کی قیادت میں دہشت گردی کے خلاف ایک عالمی اتحاد کے قیام کی تجویز پیش کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطی میں پائے جانے والےبحرانوں کو منصفانہ طریقے سے حل کرنے لیے اپنی کوششیں تیز کردے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برداری کو مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں سیاسی اور سماجی استحکام کے لیے جامع سیاسی حکمت عملی اپنا نا ہوگی۔ قابل ذکرہے کہ روس نے پچھلے ماہ سے شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دہشت ـ گردوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔روس سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی اپیل کی شام کی حکومت نے باضابطہ طور پر کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲