25 فروری 2016 - 18:00
انتخابات میں بھرپور شرکت کے لیے مراجع تقلید کی تاکید

مراجع عظام نے مزید تاکید کی کہ لوگ جتنا زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے اسلامی انقلاب کی طاقت اور اس کے اقتدار میں بالیدگی آئے گی جبکہ دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ لگے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کل بروز جمعہ مورخہ ۲۶ فروری ۲۰۱۶ کو ایران بھر میں اسلامی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے انتخابات ہیں۔ اس موقع پر ایران کے تمام مراجع تقلید منجملہ آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی، آیت اللہ مکارم شیرازی، آیت اللہ جعفر سبحانی، آیت اللہ علوی گرگانی اور آیت اللہ جوادی آملی نے الگ الگ بیانات کے ذریعے تمام ملت ایران کو ان انتخابات میں بھر شرکت کی دعوت دی ہے۔

مراجع تقلید نے انتخابات میں شرکت کو تمام لوگوں کا دینی اور اسلامی وظیفہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جس طرح نماز و روزہ واجب ہیں اسی طرح اسلامی جمہوریہ ایران کے اندر ہونے والے تمام اسلامی انتخابات میں حصہ لینا واجب ہے چونکہ اسلامی نظام کی عظمت اور سربلندی انتخابات سے وابستہ ہے۔

مراجع عظام نے مزید تاکید کی کہ لوگ جتنا زیادہ جوش و جذبہ کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے اسلامی انقلاب کی طاقت اور اس کے اقتدار میں بالیدگی آئے گی جبکہ دشمن کے منہ پر زور دار طمانچہ لگے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲