اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنماء ابوہجرت نے ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے سے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے اور وہ امریکہ سے مل کر اس اہم منصوبے کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ امریکہ کی معیشت زوال پذیر ہے۔ پاکستان اسلام کاقلعہ ہے اور ہم اسلام کے پیروکار ہیں۔ جس نے ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم اسلام کے اس قلعے کیلئے اپنے سینے سامنے کردینگے۔ مرکز عبداللہ بن مسعود میں خطاب کرتے ہوئے ابو ہجرت نے کہا کہ صدر اوباما منتخب ہوکر نہیں آئے بلکہ ان کو نامزد کیا گیا ہے۔ امریکہ اپنے آپ کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے سعودی عرب سے قرض لیتا ہے اور پھر مسلمانوں کو آپس میں لڑاتا ہے۔ امریکہ اسرائیل اور بھارت اسلام سے خوفزدہ ہیں۔ مسلمان متحد ہوکر اسلام دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بناسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169