اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جامعة الزہرا ﴿س﴾ کی محققہ اورمعلمہ فرزانہ حکیم زادہ نے خبررساں ایجنسی شبستان کے نامہ نگار سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شخصیت ہرلحاظ سے ایک کامل شخصیت ہے اورآپ زندگی کےہرپہلو کی طرف متوجہ تھیں۔
انہوں نےمزید کہا ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا عبادی لحاظ سے بھی ایک مکمل آئیڈیل ہیں کیوںکہ آپ نے اپنے خدا کے سامنے بہترین عبادات انجام دی ہیں۔ یعنی آپ مکمل طورپرایک عظیم اورکامل شخصیت تھیں کہ جوانسان کے لیے ایک بہترین آئیڈیل بن سکتی ہیں۔
محترمہ حکیم زادہ نےکہا ہے کہ جب ہم حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی گھریلو زندگی کا مطالعہ کرتے ہیں توہم دیکھتے ہیں کہ آپ اپنے گھروالوں پربہت زیادہ توجہ دیتی تھیں۔ یہاں تک کہ امیرالمومنین علیہ السلام ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ زہرا سلام اللہ علیہا، اللہ کی اطاعت اوربندگی میں میری بہترین مددگار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اولاد کی تربیت کے حوالے سے ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نے کیسی شخصیات کی تربیت کی ہے اورہم امام حسن اورامام حسین اورحضرت زینب اورام کلثوم علیہم السلام میں آپ کے کردار کی جھلک کو دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امام خمینی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اساتذہ کی طرح مائیں بھی انبیاء جیسا کردارادا کرتی ہیں یعنی وہ انسانوں کی تربیت اورہدایت میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
.......
/169