22 فروری 2016 - 17:41
ایران کی کارساز کمپنیاں جلد عمان میں اپنا کام شروع کریں گی

ایرانی وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کارساز کمپنیاں جلد عمان میں اپنے کام کا آغاز کریں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی کارساز کمپنیاں جلد عمان میں اپنے کام کا آغاز کریں گی.

یہ بات انہوں نے ایران کے دورے پر آنے والے عمانی وزیر خارجہ اور وزیر تجارت اور صنعت کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی.

محمد رضا نعمت زادہ نے کہا کہ ان کا ملک عمان کے ساتھ تمام شعبوں بالخصوص سٹیل ملز اور پیٹروکیمیکل کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے آمادہ ہے.

اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اور دوستانہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں عمان ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور قوم کے ساتھ کھڑا رہا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲