21 فروری 2016 - 20:02
عراق فوج کے حملوں میں چالیس داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی فوج کی بمباری میں کم سے پینتیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فوج کے توپ خانے نے بیجی کے علاقے میں اس مقام پرگولہ باری کردی جہاں بڑی تعداد میں داعشی دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کے لئے جمع ہورہے تھے۔ عراقی فوج کی بمباری میں کم سے پینتیس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ عراقی فوج کو داعشی دہشت گردوں کے جمع ہونےکی اطلاع مقامی افراد اور انٹیلی جنس نے فراہم کی تھی۔ دوسری جانب عراقی پولیس نے مغربی رمادی کے علاقے میں داعش کے پانچ خود کش حملہ آوروں کو دہشت گردی کی کارروائی سے پہلے ہی نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169