20 فروری 2016 - 05:18
جنرل جزائری: تہران اور ماسکو کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل در آمد ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ تہران اور ماسکو کے درمیان ہونے والے فوجی معاہدوں پر عمل درآمد ہوگا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزائری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی فریق کے ساتھ کچھ اسلحوں اور فوجی ساز و سامان کے لین دین کے امور انجام پا چکے ہیں-

بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزائری نے روس کی جانب سے ایران کو بعض " یاک" اور " سوخو" جنگی طیاروں کی فروخت کے احتمال کے بارے میں کہا کہ روس کے ساتھ کچھ فوجی ساز و سامان کے لین دین کے امور انجام پا چکے ہیں اور بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے-

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ تہران اور ماسکو کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169