اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی تحریک مقاومت حزب اللہ کی ایگزیکٹوکونسل کے سربراہ ’’سید ہاشم صفی الدین ‘‘نے بیروت میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا علاقہ نئے حقائق کا سامنا کر رہا ہے اور ماضی کی طرح دھمکیوں کی پالیسیوں سے نہ آج اور نہ مستقبل میں کچھ حاصل ہونے والا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوراسکے اتحادیوں نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ہے اوروہ اب بھی بعض علاقائی ممالک کے تئیں دشمنی اورسرکشی دکھارہے ہیں ۔
حزب اللہ عہدیدار نے یہ بات زور دیتے ہوئے کہی کہ اگر آل سعود رژیم کو لگتاہے کہ وہ تیل کے ڈالروں کے ذریعے پوری دنیا کو کنٹرول کرسکتے ہیں توانہیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہئےکہ وہ وہم و گمان میں رہ رہے ہیں ۔
حزب اللہ لبنان کا یہ بیان اس وقت کے بعد سامنے آیاہےجب سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے امریکی نیوزچینل سی این این کے ساتھ انٹریو میں کہا تھاکہ شام کے امن مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں شامی صدر بشارالاسد کو طاقت کے ذریعے اقتدارسے ہٹایا جائے گا ۔
یاد رہےکہ سعودی عرب نے شامی بحران میں مزید کشیدگی پیدا کرنے کیلئے اپنے جنگی طیارے و فوجی دستے شام پر ممکنہ حملے کیلئے ترکی بھیج دیے ہیں ۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا تھاکہ وہ واشنگٹن کی اجازت کے بعد شام میں زمینی فوج آپریشن کاآغازکرنے کو پوری طرح تیار ہے ۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب شامی فوج روسی فضائیہ کی مدد سے حلب و رقہ صوبے میں داعش کےخلاف زبردست پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲