15 فروری 2016 - 18:06
سعودی عرب، ترکی یا امریکہ شام میں مزید جارحیت کی جرأت نہیں کر سکتے

شام کے ایک ممتاز فوجی ماہر نے کہا ہے کہ سعودی عرب و ترکی کی جانب سے شام کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت پوری دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں سابق شامی فوجی جنرل رضا شیرازی نے کہا کہ سعودی عرب و ترکی کی جانب سے شام کے خلاف کسی بھی طرح کی جارحیت پوری دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملے کے اگرچہ اس وقت امکانات نہیں ہیں لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے خطے کے ساتھ ساتھ دنیا کے سبھی ممالک کی سیکورٹی کطرے میں پڑ سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب، ترکی یا امریکہ شام پر جنگ مسلط کرنے کی جرأت نہیں کرسکتے کیونکہ شام کے خلاف کسی بھی طرح کی جنگ سے سب سے پہلے صیہونی حکومت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن ایسی کسی بھی جنگ کا آغاز نہیں کرے گی جسے خطے میں اس کے مفادات یا اسرائیل کی سیکورٹی کو خطرہ لاحق ہو۔

اسی طرح کے ایک اور بیان میں بیروت میں امریکن یونیورسٹی کے ادارہ بین الاقوامی امور کے سربراہ جارج ماس نے کہا کہ شامی بحران کے ساتھ کس طرح نپٹا جائے اس حوالے سے ریاض اور انقرہ کے پاس کوئی واضح اسٹریٹجی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض اور انقرہ کی جانب سے شام سے متعلق متضاد بیانات سے دونوں حکومتوں کی الجھن و پریشانی ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک طرف شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف یہی حکومتیں شام کے خلاف فوجی کاروائی کی دھمکی دیتے ہیں جو کہ میرے خیال میں صحیح نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲