15 فروری 2016 - 12:25
لاہور، شیعہ علماء کونسل پنجاب کی کابینہ کا اجلاس + تصاویر

ایس یو سی کے صوبائی صدر نے حکومت کی بیلنس پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فورتھ شیڈول میں شریف اور پرامن شہریوں کو محض ایک دہشتگرد تکفیری گروہ سے توازن کیلئے شامل کرنیکی پالیسی ترک کرتے ہوئے ظالمانہ احکامات کو واپس لیا جائے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ پورے ملک میں ایک ہی نظام الصلوٰة نافذ نہیں کیا جاسکتا، ہمارے خطے کی جغرافیائی کیفیت کے مطابق پہلے سے نماز کے اوقات رائج ہیں، لاوڈ سپیکر پر ناروا پابندی اور سرکاری خطبہ جمعہ نافذ کرنے کی حکومتی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ معاملہ ملی یکجہتی کونسل پر چھوڑ دیا جائے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں مذہبی معاملات میں مبینہ ریاستی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کیا ہے اور واضح کیا گیا کہ عزادای سیدالشہدا ؑ پر لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بانیان مجالس و جلوس ہائے عزا کیخلاف درج مقدمات کو فی الفور واپس لیا جائے، ریاستی جبر کو قبول نہیں کرتے، فورتھ شیڈول کو واپس لیا جائے، شہید طالبعلم مزمل شاہ کا کیس فوجی عدالت میں بھجوایا جائے۔ نظام الصلوٰة پر حکومت اصرار نہ کرے، مدارس پر چھاپے قابل مذمت ہیں، ویلنٹائن ڈے جیسی بے ہودہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے، اس سے نوجوان نسل میں اسلامی تعلیمات سے دوری اور قرآنی احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ اجلاس میں عزاداری میں رکاوٹوں کو مسترد کرتے ہوئے مجالس عزا کو پہلے سے زیادہ وقار کیساتھ منعقد کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ حکومت جیلیں بھرنے کا شوق پورا کرلے۔

لاہور، شیعہ علماء کونسل پنجاب کی کابینہ کا اجلاس

۔۔۔۔۔۔۔

/169