13 فروری 2016 - 18:22
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا ۴۵ وان سالانہ مرکزی کنوینشن+ تصویریں

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا ۴۵ وان سالانہ مرکزی کنوینشن بعنوان ’’فکر امام خمینی‘‘ بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا ۴۵ وان سالانہ مرکزی کنوینشن بعنوان ’’فکر امام خمینی‘‘ بھٹ شاہ میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے  اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن کے مرکزی صدر غضنفر مہدی نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگرد داعش، سمیت تمام گروہ ملک، اسلام اور انسان دشمن ہیں، ان کو منطقی انجام تک پنہچانے کی ضرورت ہے یہ وطن عزیز کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے، انہوں نے مزید کہا کے جیکب آباد سانحے کے مجرم گرفتار ہونا پولیس کی کامیابی ہے  ہمارا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کو عبرتناک سزا دی جائے جس سے ان کے روح کانپ اٹھیں. کنونشن کو خطاب کرتے  ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ پاکستان بالخصوص سندھ میں دہشتگردی اور انتہا پسندی تیزی سے بڑھ رہی ہے جو کہ یہاں کی روایات اور ثقافت کے خلاف ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کے دہشتگردوں کے لئے نرسری کا کردار ادا کرنے والے مدرسوں کو سیل کر کے ان کے نیٹورک اور مددگاروں کو بےنقاب کر کے عبرتناک سزا دی جائے. کنونشن سے علامہ حیدر علی جوادی، شکیل حسینی، مولانا امداد خلیلی اور دیگر  تنظیمی عھدیداروں نے خطاب کیا. اصغریہ کا یہ کنونشن 14 فروری اتوار تک جاری رہے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲