12 فروری 2016 - 17:51
شام اور تاریک وطن کے بحرانوں پر میونیخ سیکورٹی کانفرنس کا آغاز

میونیخ سیکورٹی کانفرنس دنیا کے مختلف ملکوں کے سیکڑوں اعلی حکام اور سیاسی و دفاعی امور سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی شرکت سے شروع ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میونیخ سیکورٹی کانفرنس میں دنیا کے مختلف ملکوں کے چھے سو اعلی حکام اور سیاسی اور دفاعی امور کے عہدیدار موجود ہیں۔ مذکورہ کانفرنس کا ایجنڈا شام اور تارکین وطن کے بحرانوں کا جائزہ لینا، دہشت گرد گروہ داعش کے خطرات سے نمٹنے کے طریقوں پر بات چیت اور یوکرین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔ میونیخ سیکورٹی کانفرنس کے سربراہ ویلفاگانگ ایشنیگر نے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ بین الاقوامی نظام اس وقت اپنے بدترین دور سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے دنیا کے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ بحرانوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لائیں۔ میونیخ سیکورٹی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، روسی وزیر اعظم مدویدیف، فرانسیسی وزیر اعظم مانوئل والس، عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی، یوکرین کے صدر پورشنکو، امریکی وزیر خارجہ جان کیری، روسی وزیر خارجہ لاوروف اور نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ سمیت دنیا کے مختلف ملکوں کے سیکڑوں اعلی سیاسی اور دفاعی حکام اور مندوبین شریک ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲