اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سائبر بیرکوٹ نامی ایک یوکرائنی ہیکر گروپ نے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری کے معاہدے کا پردہ فاش کر دیا ہے جو قطر اور یوکرائن کے درمیان تکفیری دہشتگرد تنظیم داعش کی مدد کےلیے طے پایا تھا۔
اس حوالے سے مصر کی معروف میڈیا شخصیت، احمد الطاہری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ان ہیکرز نے خفیہ دستاویزات تک دسترسی حاصل کر لی ہے جن میں قطر کے سابق وزیر دفاع، حمد بن علی العطیہ اور ان کے یوکرائنی ہم منصب پولٹوراک کے مابین ایئر ڈیفنس کے سازوسامان کی خریداری پرہونےوالی وہ گفتگو بھی شامل ہے جس میں یہ قرار پایا تھا کہ سعودی عرب اور ترکی کی وساطت سے کوبرا، اسٹنگر اور اسٹرلا میزائلوں اور میزائل سسٹم کی خریداری کی جائگی اور بعد میں ان کو داعش کے حوالے کر دیا جائگا۔
.....
/169