7 فروری 2016 - 20:18
انقلاب اسلامی ایران سرچشمہ مکتب حسینی ہے: حجت الاسلام سعید مہدوی امین

ایران کے صوبہ لرستان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست نے کہا انقلاب اسلامی کا سرچشمہ انقلاب حسینی ہے انہوں نے کہا اس انقلاب کے تحفظ کا اہم ترین راستہ، اتحاد و وحدت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ لرستان کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سرپرست حجت الاسلام سعید مہدوی امین نے 7 فروری 2016 کو خرم آباد میں عاشورا کے موضوع پر ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی کا سرچشمہ مکتب حسینی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ملت ایران نے مکتب حسینی سے درس حاصل کرتے ہوئے اور علماء کی قیادت میں متحد ہوکر انقلاب اسلامی ایران کو کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا انقلاب اسلامی کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی کے ثمرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی جمہوریت اور اسلامیت کا مجموعہ ہے۔
انہوں نے کہا اس انقلاب کا امتیاز یہ ہے کہ یہ انقلاب خالص عوامی انقلاب ہے اور چونکہ اس انقلاب کا سرچشمہ مکتب حسینی اور دینی تعلیمات ہیں اس لئے یہ انقلاب جمہوریت اور اسلامیت کا مجموعہ ہے۔
حجت الاسلام امین نے کہا ملت ایران انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 37ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں جشن کی ریلیوں اور پارلیمنٹ اور ماہرین کونسل کے انتخابات میں بھرپور شرکت کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کو سربلند اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

.......

/169