7 فروری 2016 - 11:01
شامی فوج کی کامیابی؛ صدر بشار اسد کی جانب سے قدردانی

شام کے وزیر دفاع نے ملک کے جنوبی علاقے میں واقع عتمان قصبے کا دورہ کیا اور اس علاقے میں شامی فوجیوں کی حالیہ کامیابیوں کی قدردانی سے متعلق صدر بشار اسد کا پیغام ان تک پہنچایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کے وزیر دفاع فہد جاسم الفریج نے ہفتے کے دن, صدر بشار اسد کے حکم پر درعا کے مضافات میں واقع عتمان قصبے کا دورہ کیا اور کہا کہ بشار اسد نے اپنے پیغام میں اس اہم قصبے کی آزادی سے متعلق فوجیوں کی جاں فشانی کی قدردانی کی ہے۔ شام کے وزیر دفاع نے عتمان قصبے کے بڑے اسکوائر پر اپنے ملک کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

واضح رہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے گزشتہ جمعے کے دن عتمان قصبے کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا تھا۔

.......

/169