6 فروری 2016 - 20:24
افغانستان میں داعش کے 30 دہشت گرد ہلاک

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں کم از کم 30 داعش دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ننگر ہار میں امریکی فورسز نے ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 داعش دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان کے بعض دھڑے داعش میں شامل ہوگئے ہیں۔

.......

/169