5 فروری 2016 - 16:25
شام پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: ترکی

ترکی کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر رویٹرز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی شام پر حملے کی کوئی خفیہ منصوبہ بندی یا تیاری نہیں کر رہا ہے - ترکی کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کا ملک ایک اتحاد کا رکن ہے اور وہ اس میں شامل رہے گا -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست پر رویٹرز سے انٹرویو میں کہا ہے کہ ترکی شام پر حملے کی کوئی خفیہ منصوبہ بندی یا تیاری نہیں کر رہا ہے - ترکی کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ ان کا ملک ایک اتحاد کا رکن ہے اور وہ اس میں شامل رہے گا - اور اکیلے کوئی حملہ نہیں کرے گا - واضح رہے کہ ترک حکومت امریکا کی قیادت میں بننے والے داعش مخالف نام نہاد اتحاد میں شامل ہے - اس اتحاد نے شام میں اپنے ہوائی حملوں کے دوران داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بجائے شام کی بنیادی تنصیبات اور عام شہریوں کو ہی زیادہ نشانہ بنایا ہے - شام پر داعش مخالف نام نہاد اتحاد کے حملوں کی نہ تو شامی حکومت سے اجازت لی گئی ہے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس کی اجازت دی ہے - واضح رہے کہ روس کا کہنا ہے کہ ترکی شام کی سرحد کے قریب اپنے فوجیوں اور فوجی ساز و سامان کو جمع کر رہا ہے اور وہ شام پر حملے کی تیاری کر رہا ہے - روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ایسے ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر اس گمان کو تقویت مل رہی ہے کہ ترکی شام جیسے آزاد اور خود مختار ملک پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے -

.......

/169