اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے جو شام کے عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد اکٹھا کرنے سے متعلق ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن گئے ہوئے ہیں جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی -
جواد ظریف اور بان کی مون نے اس ملاقات میں اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ملکوں کے تعاون اور شامی فریقوں کے درمیان امن مذاکرات سے شام کا بحران جلد سے جلد حل ہو جائے گا -
لندن میں شامی عوام کی مدد کے لئے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں دنیا کے سترملکوں کے سربراہان مملکت، اعلی حکام، غیرسرکاری تنطیموں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے عہدیدار اور مندوبین شریک ہیں - اس کانفرنس میں جنگ سے متاثر شام کے ایک کروڑتیس لاکھ باشندوں کے لئے انسان دوستانہ امداد اکٹھا کرنے کے طریقہ کار اور بے گھر ہوجانے والے چـالیس لاکھ شامی باشندوں کے مسائل کے حل کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔
/169