3 فروری 2016 - 17:09
شام کے دو شیعہ نشین شہر ’’نبل‘‘ اور ’’الزہرا‘‘ کا محاصرہ ٹوٹ گیا

شام کے دو شیعہ نشین شہر نبل اور الزہرا پر موجود دھشتگردوں کے محاصرے کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کی فوج نے شمالی علاقے میں واقع دو شیعہ نشین شہر ’’نبل‘‘ اور ’’الزھرا‘‘ پر چار سال سے جاری دھشتگردوں کے محاصرے کو توڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شامی فوج نے صوبہ حلب کے شمالی علاقے ’’معرسۃ الخان‘‘ کو دھشتگردوں سے آزاد کروا کر نبل اور الزہرا کا محاصرہ ختم کر دیا ہے اور عنقریب ان دو شہروں کے دھشتگردوں سے آزاد کروا لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نبل اور الزہرا شمالی شام میں دو ایسے شہر ہیں جن میں ساٹھ ہزار سے زیادہ شیعہ آبادی موجود ہے جو تقریبا چار سال سے دھشتگردوں کے گھیراؤ میں تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲