2 فروری 2016 - 05:36
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کی روسی صدر کے نمائندے سے ملاقات

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسی صدر کے نمائندے سے شام کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور روسی صدر کے نمائندے الیگزنڈر لاو رنتی یوف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں شام کے مسائل کے ساتھ ساتھ داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف ایران، روس، عراق اور شام کے چار رکنی اتحاد کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں فریق نے مختلف علاقائی مسائل خاص طور سے شام کے مسائل کے جامع اور سیاسی راہ حل سے متعلق مشترکہ نظریات پر تاکید کی۔ دونوں فریق نے اس بات پر زور دیا کہ شام کے مسائل شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات اور اغیار اور دہشت گرد گروہوں کی مداخلت سے گریز نیز شام کا مستقبل شامی عوام کے ہاتھوں طے کئے جانے کے دائرے میں حل کئے جانے چاہیئیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسی حکام کی دعوت پر اپنے دورۂ روس میں اس ملک کے مختلف اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔

.....

/169