اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران ایئر اور اے ٹی آر کمپنی کے درمیان اے ٹی آر سیونٹی ٹو قسم کے طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط پیر کے روز تہران میں ایک تقریب کے دوران کیے گئے۔ ایران ایئر کے مطابق اے ٹی آر کمپنی ایسے دو طیارے اکیس مارچ کو ختم ہونے والے رواں ایرانی سال کے ختم ہونے سے پہلے فراہم کر دے گی۔
ایران کی قومی فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ستّر نشستوں والے ان طیاروں کو چھوٹے روٹ پر چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ایران کے شہری ہوا بازی کے قومی ادارے نے گزشتہ دنوں فرانس کی ایئر بس کمپنی کے ساتھ ایک سو اٹھارہ مسافرطیاروں کی خریداری کے معاہدے کی خبری دی تھی۔
۔۔۔۔۔
/169