31 جنوری 2016 - 16:35
شام کے وزیر اعظم نے زینبیہ میں کی گئی دھشتگردانہ کاروائی کی مذمت کی

شام کے وزیراعظم وائل الحلقی نے دمشق کے مضافاتی علاقے زینبیہ میں دہشت گردانہ بم دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی وزیراعظم وائل الحلقی نے کہا کہ جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکے شامی فوج کے مقابلے میں شکست سے دوچار دہشت گردوں کے حوصلے بڑھانے کے لئے کئے گئے ہیں- وائل الحلقی نے کہا کہ اس قسم کے دہشت گردانہ اقدامات سے شام میں جاری قومی آشتی کے عمل کو نہیں روکا جا سکتا- انہوں نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردانہ بم دھماکے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک کے چپے چپے کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکیں گے-

دمشق کے مضافات میں واقع جناب زینب سلام اللہ علیھا کے حرم کے قریب ان دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے- ان بم دھماکوں میں پینتالیس عام شہری جاں بحق اور ایک سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲