اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: پاکستانی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق دہشت گردوں نے کوئٹہ میں ہزار گنجی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے -
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فوسز کا قافلہ کارروائی کے لیے جا رہا تھا- سیکورٹی فورسز کا قافلہ جب ہزار گنجی کے مقام پر پہنچا تو گھات میں بیٹھے دہشت گردوں نے انھیں نشانہ بنایا، جس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےدرمیان تقریبا ایک گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تین گھنٹوں تک جاری فائرنگ کے دوران تین شدت پسند ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا ،شدت پسندوں کے قبضے سے دیسی ساختہ بم ، ہینڈ گرینیڈ اور کئی دوسرے ہتھیار بھی برامد ہوئے ہیں-
سیکیورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لی جبکہ زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا-
.......
/169