اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام عبدالکریم عابدینی نے شہر قزوین میں امام خمینی(رہ) یونیورسٹی میں جاری نماز کے موضوع پر 24ویں اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہم خداوند عالم کے حضور شکر گذار ہیں کہ اس نے ہمیں نماز کے موضوع پر اجلاس منعقد کرنے کی توفیق عطا کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہر انسان کی خواہش ہے کہ وہ اعلی ترین مراتب حاصل کرے۔ انہوں نے کہا نماز انسان کو اعلی ترین مراتب تک پہنچاتی ہے۔
حجت الاسلام عابدینی نے کہا خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے ہم نے اس جہان کو انسان کیلئے خلق کیا ہے اور انسان کو عبادت کیلئے خلق کیا ہے۔
حجت الاسلام عابدینی نے کہا خداوند عالم نے ایک اور مقام پر فرمایا ہے کہ ہم عبادت کو تقوا حاصل کرنے کیلئے قرار دیا ہے اور تقوا کو انسانی کرامت کیلئے قرار دیا ہے اور نماز انسان کو کرامت عطا کرتی ہے اور یہ انسان کیلئے بلند ترین درجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا نماز انسان کی روح کو نشاط عطا کرتی ہے۔
حجت الاسلام عابدینی نے کہا نماز، عمارت دین کا ستون ہے اور ولایت، نماز کا ستون ہے اور نماز انسان کو برائیوں اور گمراہیوں سے نجات دیتی ہے۔
.......
/169