اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج نے آج سعودی سرحدی علاقے جنوبی مارب میں سعودی جارح فوج کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو واصل جہنم کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی ٹھکانے ’’ام ریش‘‘ پر یمنی فوج کے ذریعے کئے گئے حملے میں کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے حملوں سے پہلے سعودی جارح فوج نے یمن کے صوبہ الجوف کے علاقے الساقیہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲