اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کے محکمہ نے پاکستان سے داعش کیلئے بھرتیاں کرنے والے دہشتگرد کی نشاندہی کر دی ہے، دہشت گرد عبداللہ یوسف کا تعلق شام سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں داعش کیلئے بھرتیاں کرنے والے دہشت گرد عبداللہ یوسف کا تعلق شام سے ہے اور اس کی ہدایت پر کراچی سمیت ملک بھر سے داعش کیلئے دہشت گردوں کی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق 2014ء میں القاعدہ میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد دہشت گردوں نے داعش کا رخ کیا ہے۔ عبداللہ یوسف نے داعش کے دہشت گردوں کو وال چاکنگ کا ٹاسک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورہ کے دہشت گرد بھی عبداللہ یوسف کے ذریعے داعش میں شامل ہوئے تھے۔ داعش نیٹ ورک کے دہشت گردوں کی گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عبداللہ یوسف شام میں موجود ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169