21 جنوری 2016 - 12:46
افغان فوج اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائیوں میں دسیوں طالبان ہلاک و زخمی

افغان فوج اور سیکورٹی فور‎سز کی مشترکہ کارروائیوں میں کم از کم پچاس دہشت گرد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران افغان فوج اور سیکورٹی فور‎سز کی مشترکہ کارروائیوں میں کہ جو ہلمند، ننگرہار، غزنی، قندوز، خوست، بدخشان، پکتیکا، پکتیا، فاریاب اور قندھار میں انجام دی گئیں، کم از کم پچاس دہشت گرد ہلاک اور انتالیس زخمی ہو گئے جبکہ آٹھ کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسی طرح ان کارروائیوں میں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود بھی سیکورٹی فورسز کے ہاتھ لگا ہے جبکہ دسیوں بارودی سرنگوں کا پتہ لگا کر انھیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران افغان فوج کے پانچ اہلکار مارے گئے۔

.......

/169