19 جنوری 2016 - 11:22
امریکی ملاحوں کو ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکے دیکھ کر جان کیری کی زبان میں لکنت آ گئی+ ویڈیو کلیپ

انہوں نے مزید کہا: میں امریکی ملاحوں کے غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی توجیہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے ملاح افسوس کے ساتھ غیر ارادی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری امریکی ملاحوں کو ایران کے سامنے گھٹنے ٹیکے ہوئے دیکھ کر سخت ناراحت اور غصہ ہوئے۔
جان کیری نے پیر کو سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: میں بہت ناراحت اور غصہ ہوا جب اس ویڈیو کو دیکھا۔
انہوں نے مزید کہا: میں امریکی ملاحوں کے غیر قانونی طور پر ایران کی سمندری حدود میں داخل ہونے کی توجیہ نہیں کر سکتا۔ ہمارے ملاح افسوس کے ساتھ غیر ارادی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہوئے۔
سی این این کے نامہ نگار نے جان کیری سے پوچھا: جب آپ نے ان ملاحوں کو دیکھا کہ وہ گھٹنے ٹیکے ہوئے ہیں اور ہاتھ سر کے پیچھے رکھے ہوئے ہیں تو آپ نے کیا محسوس کیا؟ جان نے کیری نے مرجھائے ہوئے چہرے اور لنکت والی زبان سے جواب دیا: میں۔۔۔ ہہ ہہ۔۔۔۔ میں حقیقت میں غصہ ہوا۔ اس ویڈیو کے شائع ہونے سے بہت غصہ ہوا۔ البتہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران نے اس ویڈیو کو نشر کیا، نہ حکومت یا وزارت خارجہ نے۔
اس کے بعد جان کیری کی زبان میں لکنت پڑ گئی اور لڑکھڑاتی ہوئی زبان سے کہا: البتہ ہمارے اس عمل کا کوئی جواز نہیں تھا۔ افسوس کے ساتھ ہمارے ملاح غیر ارادی طور پر اور غلطی سے ایران کی سمندری حدود میں داخل ہوئے۔۔۔۔ لیکن ہم نے فوری رابطہ قائم کر کے انہیں چھڑوا لیا۔۔۔ اگر یہ واقعہ چند سال پہلے رونما ہوتا تو ہم بالکل نہیں جانتے کہ کس کو فون کریں! شاید ہمیں مجبور ہر کر( ایرانی حکام سے رابطہ کرنے کے لیے) سوئٹزرلینڈ یا برطانیہ کو فون کرنا پڑتا لیکن اب ہم براہ راست ایران کو ٹیلیفون کر سکتے ہیں!۔۔۔
واضح رہے کہ امریکہ کی دو کشتیاں جو گزشتہ ہفتے غیر قانونی طور پر ایران کے سمندری حدود میں داخل ہوئیں سپاہ پاسداران انقلاب نے انہیں اپنے قبضے میں لے لیا اور ان میں سوار ۱۰ امریکی ملاحوں کو گرفتار کر لیا۔
ایران کے اس اقدام کے بعد دنیا کے اکثر تجزیہ نگاروں نے اس واقعہ کو ایران کے سامنے امریکہ کی بڑی شکست قرار دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲