18 جنوری 2016 - 19:24
ہندوستان نے ایران سے بڑے پیمانے پر تیل کی خریداری کا اعلان کر دیا

ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ ایران سے بڑے پیمانے تیل خرید ے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی نیشنل آئل کمپنی نے اپنے ایک بیان میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایران سے بڑے پیمانے پر تیل خریدیں گے جس کے لئے کوئی حد معین نہیں ہو گی۔ نیشنل آئل کمپنی کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی قیمت بھی وہ ڈالر میں ادا کرے گی۔ ہندوستان کی نیشل آئل کمپنی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ایران پر لگی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169