18 جنوری 2016 - 14:01
عمان کی جانب سے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم

عمان نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے اور اس پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عمان کی حکومت نے ایران کے ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے اور اس پر عائد پابندیاں ختم ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔ عمان پہلا عرب ملک ہے کہ جس نے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس سے قبل برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس، امریکہ، چین، پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک نے ایران پر عائد پابندیاں ختم ہونے اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیرمقدم کیا تھا۔

پابندیوں کے خاتمے پر دنیا کے بہت سے ممالک ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169