16 جنوری 2016 - 19:01
ایران اور امریکا نے بیک وقت ایک دوسرے کے چار اور سات قیدیوں کو رہا کر دیا+ تصویر

ایران کے ذریعے چار ایرانی نژاد امریکی شہریوں کو، کہ جن کے پاس دونوں ملکوں کی شہریت ہے، جیل سے رہا کر دیئے جانے کے ساتھ ہی امریکا نے بھی سات ایرانی شہریوں کو رہا کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ذریعے چار ایرانی نژاد امریکی شہریوں کو، کہ جن کے پاس دونوں ملکوں کی شہریت ہے، جیل سے رہا کر دیئے جانے کے ساتھ ہی امریکا نے بھی سات ایرانی شہریوں کو رہا کر دیا۔

امریکا نے جن ایرانی شہریوں کو رہا کیا ہے ان کے نام نادر مدانلو، بہرام مکانیک، خسرو افقہی، آرش قہرمان، تورج فریدی، نیما گلستانہ اور علی صابونچی ہیں۔ تہران کے پراسیکیوٹر عباس جعفری دولت آبادی نے بھی ہفتے کو ایک بیان میں کہا کہ چار امریکی شہریوں کو، کہ جن کے پاس ایران کی بھی شہریت تھی، رہا کر دیا گیا۔

رہا ہونے والوں میں امریکی صحافی جیسن رضائیان بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان امریکی شہریوں کو قیدیوں کے تبادلے کے دائرہ کار میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد رہا کیا گیا۔

.......

/169