اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر پٹرولیم نے سعودی عرب سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران طاقتور ملک ہے مگر ہم اپنی اس طاقت کو ہرگز کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں بننے دیں گے.
یہ بات 'بیژن زنگنہ' نے پیر کے روز ایرانی جنوب علاقے میں واقع صوبہ 'بوشہر' میں جنوبی پارس توانائی منصوبے کے نئے فیز افتتاحتی تقریب سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.
ایران اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کا ایرانی تیل اور گیس برآمدات پر اثر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے مگر بعض لوگ ایسی صورتحال کے خواہاں ہیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲