اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے گزشتہ روز قم میں نماز جمعہ کے خطبوں سے پہلے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی استکبار ہمیشہ سے مختلف پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کے ذریعے انقلاب اسلامی میں انحراف پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہا ہے لیکن ہمارے ملک کے اہل بصیرت عوام نے اپنا خون دے کر دشمنوں کے سازشوں کو بے اثر کر دیا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے ’’۱۹ دی‘‘ کے تاریخی قیام کی مناسبت سے جو ایرانی سال کے مطابق ۱۳۵۶ میں قم کے عوام کے ذریعے شروع ہوا کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے: جس طرح ۱۹ دی کو ہمارے عوام نے دشمنی سازشوں کے خلاف تاریخی قیام کیا اسی طرح ۱۳۸۸ میں بھی اسلامی نظام اور ولایت فقیہ کے خلاف رچایا گیا پروپیگنڈا نقش بر آب کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سربراہ نے انقلاب اسلامی کی بقا میں اہم ترین کردار رہبر انقلاب اسلامی کا کردار قرار دیا اور کہا: آج تک رہبر انقلاب امام راحل کی طرح دشمنوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں اور اسلامی معاشرے کو بصیرت اور روشن بیانی کے ذریعے صراط ہدایت پر رہنمائی کرتے آئے ہیں۔ اسی وجہ سے دشمن جب اسلامی انقلاب کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے وہ انقلاب کے ستون ولایت فقیہ کو نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ جب تک ہمارے بابصیرت عوام کی رگوں میں انقلاب کا خون جاری ہے ہرگز ولایت فقیہ کے مقام عظمیٰ کو آنچ نہیں آنے دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲