8 جنوری 2016 - 09:54
کیا دہشت گرد گروہ داعش عراقی فوج کا سامنا کر سکتے ہیں؟

عراق کے صوبہ الانبار کے گورنر صہیب الراوی نے داعش کے دہشت گردوں کو عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں کے مقابل ناتوان اور کمزور قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیب الراوی نے جمعرات کو کہا کہ حدیثہ شہر پر ہونے والا داعش گروہ کا حالیہ حملہ شدید ترین اور وسیع ترین حملہ تھا لیکن عراقی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ داعش کے لئے حدیثہ پر کنٹرول حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الانبار کے صدر مقام الرمادی میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد داعش میں کسی نئی پیش قدمی کی طاقت نہیں ہے۔ صوبہ الانبار کے گورنر نے کہا کہ عراقی مسلح افواج اپنی پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں اور الرمادی شہر کے اصل علاقے عراقی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔ ادھر عراقی حکام نے کہا ہے کہ داعش کے سرغنوں کا ایک گروپ عراق کے شمالی شہر موصل سے فرار ہوگیا ہے۔ عراق کے قومی سلامتی کے ادارے نے بھی جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے نے عراقی فضائیہ کے تعاون سے صوبہ الانبار کے ثرثار علاقے کے مغرب میں داعش کے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کا ٹھکانا پوری طرح تباہ ہوگیا اور پچھتر سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169