اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے شمالی ایران کے شہر گرگان میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی مسلح افواج کو کسی طرح کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور وہ ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج، مقامی طور پر تیار کئے جانے والے ہتھیاروں پر بھروسہ کرنے والی آزاد فوج ہے جس نے دفاعی شعبے میں قابل ذکر ترقی کی ہے اور اپنے پیروں پر کھڑا ہوا ہے۔ بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ ایران، علاقے کے اسلامی ملکوں کو مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے دفاعی ساز و سامان برآمد کرنے کے لئے بھی آمادہ ہے۔
.......
/169