4 جنوری 2016 - 17:11
سعودی حکومت اس ملک میں شیعہ آبادیوں پر مزید ظلم ڈھائے گی: امریکی تجزیہ نگار

امریکہ کے ایک نامور سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہےکہ آیت اللہ شیخ نمرباقر کی پھانسی کےبعدحکومت آل سعودملک کے شمال وجنوبی حصوں میں آباد شیعوں کے خلاف اب مزید مظالم ڈھانے کی کوشش کرے گی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  امریکہ کے مشہورو معروف سیاسی تجزیہ نگار ’’نوم چومسکی ‘‘نے مہرانٹرنیشنل نیوزسروس کے ساتھ ایک مختصرانٹریو میں کہاکہ آیت اللہ شیخ نمرباقر کی پھانسی کے بعد حکومت آل سعود ملک کے شمالی و جنوبی حصوں میں آباد شیعوں کے خلاف اب مزید مظالم ڈھانے کی کوشش کرے گی ۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہ آل سعود کے ہاتھوں آیت اللہ شیخ نمرباقر کو پھانسی کی سزا دئےجانے پر مغرب کا کیاردعمل ہوگا کہاکہ امریکہ اوراسکے مغربی اتحادی مصنوعی طورپر اس اقدام کی مذمت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا کی طرف سے آیت اللہ شیخ نمرباقر کی پھانسی سے متعلق سعودی عرب کو انتباہ کے باوجود عالمی انسانی حقوق تنظیموں نے اس جرم پر مناسب طریقے سے اپنا ردعمل ظاہر کیوں نہیں کیا۔

انہوں نےکہاکہ اس انسانیت سوزواقعے کے بعد کچھ مظاہروں کےسوا شاید کچھ نہیں ہونےوالا ہے کیونکہ سعودی عرب عالمی استعماری طاقتوں کا قابل قدر اتحادی ہے۔

انہوں نےکہاکہ اس حقیقت کے باوجود کہ سعودی عرب میں شیعہ مسلمانوں کی آبادی 25 فیصد ہےاسکےباوجود انہیں بری طرح امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔

انہوں نےمزیدکہاکہ سعودی شیعوں کے خلا ف اب آل سعود کے ممکنہ نئے مظٖالم پر امریکہ اور مغرب کا ردعمل زبانی احتجاج تک محدودہوگا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲