31 دسمبر 2015 - 16:30
شام کے شیعہ نشین علاقے پر ہوئے تکفیری حملے میں ایک آدمی شہید

دھشتگردوں کے اس حملے کے بعد شہر فوعہ اور کفریا کے رضاکاروں نے اپنے دفاع کے لیے خود کو آمادہ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں دھشتگرد ٹولوں نے ایک شیعہ نشین علاقے کو ماٹر گولوں سے نشانہ بنا کر ایک شخص کو شہید اور دسیوں کو زخمی کر دیا ہے۔
دھشتگردوں نے شام کے شیعہ نشین علاقے’’کفریا‘‘ جو شمالی شام میں واقع ہے پر ماٹر گولوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عبد اللہ حسانی نامی ایک شخص شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔
دھشتگردوں کے اس حملے کے بعد شہر فوعہ اور کفریا کے رضاکاروں نے اپنے دفاع کے لیے خود کو آمادہ کر لیا ہے۔


واضح رہے کہ چار مہینوں سے زیادہ عرصے سے دھشتگردوں نے ان دو شہروں کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے اور وقتا فوقتا انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان دو شہروں میں ساٹھ ہزار سے زیادہ شیعہ آبادی پائی جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲