28 دسمبر 2015 - 19:03
سید عمار حکیم اور محمد جواد ظریف کے درمیان ملاقات

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عراق میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے مقابلے میں ملک کے سبھی مکاتب فکر اور گروہوں کے درمیان اتحاد جاری رہنے کی اہمیت پر زوردیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان سبھی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں صلاح ومشورے کا عمل جاری رہنا چاہئے - انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن واستحکام کی برقراری کے لئے ایران اور عراق کے حکام کے درمیان صلاح ومشورےکا عمل بہت ہی اہم ہے - وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں دوکروڑ ساٹھ لاکھ زائرین کی سیکورٹی کو یقینی بنانے اور ان کی شاندار پذیرائی کرنے پر عراقی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ۔ انھوں نے کہا کہ اتنام بڑا کارنامہ عراقی عوام کے سبھی گروہوں کے درمیان اتحاد اور حکومت اور عوام کے باہمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہوسکا ہے - عراق کی مجلس اعلائےاسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے بھی اس ملاقات میں عراق کی سیکورٹی اور سیاسی صورتحال کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس کی یکے بعد دیگرے کامیابیوں کو عراق میں اتحادویک جہتی کا نتیجہ قراردیا - سید عمارحکیم نے کہا کہ عراقی شہروں اور علاقوں کودہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں میں ہزاروں سنی نوجوانوں کی شرکت ایک بہت ہی خوش آئند اور بابرکت عمل ہے جس سے عراق کو متحد رکھنے میں بہت مدد مل رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169