اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی شمالی صوبے لاذقیہ کے علاقے دغدغان فارم میں کی گئی جہاں داعش کے دہشت گردوں نے اپنا خفیہ اڈا قائم کر رکھا تھا۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے اس خفیہ اڈے سے کیمیائی ہتھیار بنانے میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کے علاوہ بڑی مقدار میں گیس ماسک بھی برآمد ہوئے ہیں۔
داعش کے اس خفیہ اڈے سے ترکی ، سعودی عرب، قطر اور امریکہ کے تیار کردہ میڈیکل آلات اور وسائل سے لیس ایک مکمل فیلڈ ہاسپٹل اور آپریشن تھیٹر بھی برآمد ہوا ہے۔













۔۔۔۔۔
/169