19 دسمبر 2015 - 12:08
ایران سمندری جانب سے امن و امان برقرار رکھنے میں کامیاب

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سمندری امن و امان کو برقرار رکہنے کے حوالے سے ایران کامیاب رہا ہے اور اس حوالے سے ہماری بہرپور کوششیں جاری رہیں گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سمندری امن و امان کو برقرار رکہنے کے حوالے سے ایران کامیاب رہا ہے اور اس حوالے سے ہماری بہرپور کوششیں جاری رہیں گی.
 
ان خیالات کا اظہار بحریہ کے سربراہ رئیر ایڈمرل 'حبیب اللہ سیاری' نے ہفتے کے روز نیوی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ علاقائی تبدیلیوں اور عالمی نظام کے عنوان پر ایک سمینار کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سمندر میں اس وقت مکمل سیکورٹی برقرار ہے اور جو عناصر 'آبنائے ہرمز' کی سیکورٹی کو متاثر کرنے کی سازش کر رہے تہے وہ بہت مایوس ہوئے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی امن و استحکام بالخصوص پڑوسی ممالک کی سیکورٹی برقرار کرنے میں موثر اقدامات کر رہا ہے.

امیرالبحر سیاری نے کہا کہ علاقائی امن و امان کی مضبوطی کو مد نظر رکہتے ہوئے ہم اس وقت شام اور عراق کو عسکری شعبوں میں مشاورت دے رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بحریہ کے فورسز مستقل طور پر بحری ڈاکوؤں اور قزاقوں کے خلاف کاروائیاں کرتی رہے گی اور ہم نے اس میدان میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں.

رئیر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے بین الاقوامی سمندری حدودمیں اب تک 23 غیرملکی جہازوں کو سمندری قزاقوں سے بچایا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲