اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ نیویارک کے موقع پر اقوام متحدہ کے حکام سمیت اپنے غیر ملکی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں جس میں شامی بحران کے حل، دہشت گردی کے خاتمے اور جوہری معاہدے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.
محمد جواد ظریف شام امن مذاکرات میں شرکت کے لئے دورہ نیو یارک پر ہیں اور اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور ان کے نائب جان ایلسن سے ملاقاتیں کیں.
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی اور جرمنی کے ہم منصبوں سے ملاقاتوں کے دوران شامی بحران کے حل پر تبادلہ خیال کیا.
اس دورہ کے موقع پر محمد جواد ظریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات کے دوران جوہری معاہدے کے حوالے سے گفتگو کی.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲