اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی پوتی کی قبر کی بےحرمتی کی خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے کہ امام(ع) کی پوتی(س) کی قبر مبارک کو مسمار کیا گیا ہے,مگر حقیقت یہ ہے کہ کافی تحقیق کے باوجود ایرانی ،عراقی و شامی میڈیا نے بھی اس خبر کی تصدیق تاحال نہیںکی ہے، شام کے شہر الیپو میں صوفی شیخ محمد النبہان اور انکی زوجہ مریم بنت قاسم کا مزار مسمار کیا گیا ہے. جس کی خبر ایک شامی ویب سائٹ نے شیئر کی جسکا ، جیسے امام موسیٰ کاظم کی پوتی بنا کرسوشل میڈیا پر شئیر کیا جارہا ہے۔
جس قبر مسمار کیا گیا وہ الشیخ محمد نبھان الحلبی کی ہے جو سنی صوفی بزرگ ہیں

دوسری جانب وہ افراد جو طویل عرصہ شام میں مقیم رہے وہ بھی کسی امام زادی(س) کی اس علاقے میں روضے کی موجودگی سے بے خبری کا اعلان کرتے ہیں. خبر میں مکمل نام حضرت مریم بنت عمران ابن موسیٰ کاظم علیہ السلام بتایا جا رہا ہے, جبکہ روایات کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام (ع) کے 19 فرزندوں میں سے کسی کا نام عمران نہیں تھا. کسی بھی باوثوق ذریعے سے تصدیق ہونے تک براہِ کرم اِس خبر کو مزید شیئر ہونے سے روکا جائے.
.......
/169