اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کےعلاوہ شہدا کے اہل خانہ سے یک جہتی کا اظہار کیا گیا۔
کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں، خطے میں نئے ابھرتے جیو اسٹریٹجک معاملات اور ان کے پاکستان کی سلامتی سے مطابقت اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
.......
/169