15 دسمبر 2015 - 11:37
امریکی فوجیوں نے غزنی میں ایک دینی مدرسے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا

امریکی فوجیوں نے اس دینی مدرسے پر حملہ کرکے اس مدرسے کے انچارج اور ان کے چھے ساتھیوں کو قتل کردیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے صوبے غزنی میں ایک دینی مدرسے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

ہماری پشتو ریڈیو سروس کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ امریکہ نے پیر اور منگل کی درمیانی رات صوبے غزنی میں دیاک کے علاقے شیرہ میں ایک دینی مدرسے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔ طالبان کے اس ترجمان کے مطابق امریکہ نے اس دینی مدرسے پر حملہ کرکے اس مدرسے کے انچارج اور ان کے چھے ساتھیوں کو قتل کردیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169