13 دسمبر 2015 - 16:11
امت مسلمہ اگر بنیادی عقائد اور مشترکات کو اہمیت دے، تو پوری امت کا اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے

پھلروان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ اگر بنیادی عقائد اور مشترکات کو اہمیت دے، تو پوری امت کا اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا ہوگا۔ ضلع سرگودہا کے علاقے پھلروان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مشترکات کو اہمیت دے کر اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پھلروان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ اگر بنیادی عقائد اور مشترکات کو اہمیت دے، تو پوری امت کا اتحاد یقینی بنایا جا سکتا ہے، ہم فریقین قوت برداشت سے کام لیتے ہوئے ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کریں اور اسلام کی اصل روح بنیادی عقائد پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مشترکات کو ہر حال میں اہمیت دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169